Live Updates

گواسکر کیلئے دوست سے زیادہ دیش اہم ہے، بھارتی میڈیا

پیر 13 اگست 2018 21:05

گواسکر کیلئے دوست سے زیادہ دیش اہم ہے، بھارتی میڈیا
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2018ء) عمران خان کی تقریب حلف برداری میں سنیل گواسکر کی شرکت کے حوالے سے بھارتی میڈیا نے منفی پروپیگنڈا شروع کردیا، کہا کہ سنیل کے لیے ’دوست سے زیادہ دیش ‘ اہم ہے، جواب میں بھارتی صحافیوں نے بھی میڈیا کو لتاڑ دیا۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سنیل گواسکر بھارت کو مقدم رکھتے ہیں اس لیے انہوں نے عمران خان کا دعوت نامہ مسترد کردیا ہے۔

(جاری ہے)

اس انوکھی منطق کے جواب میں بھارتی اینکر راجدیپ سردیسائی نے ٹوئٹ کیا کہ سنیل گواسکر نے انہیں ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ وہ انگلینڈ میں کمنٹری کر رہے ہوں گے اس لیے تقریب میں شرکت نہیں کرسکیں گے، اس بات کا ’دیش ‘ سے کوئی تعلق نہیں۔اسی طرح برکھا دت نے بھی منفی پروپیگنڈے پر بھارتی میڈیا کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ ایسی باتوں پر میڈیا کو شرم آنی چاہیے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پھر تو ساری بھارتی ٹیم غدار ہوئی جس نے عمران خان کے لیے بیٹ سائن کیا ہے……
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :