پشاور سمیت صوبے کے مختلف اضلا ع میں جاری زلمی آزادی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ آخری مراحل میں داخل ہوگیا

پیر 13 اگست 2018 21:24

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2018ء) پشاور سمیت صوبے کے مختلف اضلا ع میں جاری زلمی آزادی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ آخری مراحل میں داخل ہوگیا،فاٹاریجن سے خیبر زلمی گرین اورپشاور ریجن سے نوشہرہ گرین نے کامیابی حاصل کرکے فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے جبکہ ایبٹ آباد ریجن کا فیصلہ ہوگافائنل میچ 14اگست کو اربانیاز کرکٹ سٹیڈیم پشاور میں کھیلا جائیگا،جسکے مہمان خصوصی پشاور زلمی فانڈیشن کے چیئرمین جاوید آفریدی ہونگے ،انکے ہمراہ ہیڈکوچ محمد اکرم ، پشاور زلمی اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سپر اسٹار فاسٹ بائولرحسن علی اور ثمین گل سمیت دیگر کرکٹرز بھی موجودہونگے ۔

(جاری ہے)

صوبے میں کرکٹ کے فروغ اور جشن آزادی کو بھر پور طریقے سے منانے کیلئے پشاور زلمی اور زلمی فائوڈیشن کے زیر انتظام پشاور ،فاٹا اور ایبٹ ریجن کی سطح پر انٹر ڈسٹرکٹ زلمی آزادی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کیا گیا ،پشاور ریجن کے رائونڈمیچ میں نوشہرہ گرین نے پشاور گرین کو شکست دیدی جبکہ فائنل میچ میں نوشہرہ گرینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں پر153 رنز بنائے ،جس میں رضا گیلانی 45رنز بناکر نمایاں رہی,جواب میں دیر گرینز کی ٹیم96 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی ،نوشہرہ گرین کی جانب سے عمیر عالم اور مصدق نے 3,3 وکٹیں حاصل کیں اور اس طرح نوشہرہ گرین نے فائنل رائونڈ تک رسائی حاصل کرلیاجبکہ فاٹاریجن سے خیبرزلمی گرین نے برتری حاصل کی، انہوںنے بنوں زلمی بلیوز کو ایک 147رنز سے ہرایا،پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے خیبر زلمی گرین نے 7 وکٹوں پر195 رنز بنائے ،جسمیں سمیع جونیئر نے 76 اور سمیع سینئرنے 55رنز بناکر نمایاں سکورررہے، جواب میں بنوں زلمی بلیوز کی ٹیم 51رنز پر آئوٹ ہوگئی ، فاتح ٹیم کی جانب سے ذوالقرنین نی5 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تینوں ریجن کی فاتح ٹیموں میں سے دو ٹاپ ٹیمیں ارباب نیاز اسٹیڈیم پر پلے آف میچز میں آمنے سامنے ہوں گی ،جبکہ فائنل میچ14 اگست کو ارباب نیازسٹیڈیم پشاور میں کھیلا جائیگا ،اس موقع پر چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی مہمان خصوصی ہونگے،انکے ہمراہ ہیڈکوچ محمد اکرم ، پشاور زلمی اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سپر اسٹاربائولر فاسٹ حسن علی اور ثمین گل سمیت پشاور زلمی ٹیم کے دیگر کرکٹرز بھی موجود ہوں گے ،ارگنائزنگ کمیٹی نے شائقین کرکٹ کیلئے خوشخبری سناتے ہوئے کہاکہ میچ کے دوران ہر بال کیچ کے بدلے پر موبائل سیٹ دیاجائیگا ۔