Live Updates

مولانافضل الرحمان پاکستانی کہلانے کے مستحق نہیں، انہوںنے آج تک پاکستان کو تسلیم نہیں کیا ہے، غلام سرور خان

پیر 13 اگست 2018 21:44

مولانافضل الرحمان پاکستانی کہلانے کے مستحق نہیں، انہوںنے آج تک پاکستان ..
ٓاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما غلام سرور خان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان پاکستانی کہلانے کے مستحق نہیںہیں اور انہوںنے آج تک پاکستان کو تسلیم نہیں کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوںنے کہا کہ اگر آپ مولانا فضل الرحمان کے خاندان کی تاریخ دیکھ لیں تو آپ کو پتہ چلے گا کہ ان کے خاندان نے پاکستان بننے کی مخالفت کی تھی ۔

(جاری ہے)

اس لئے یہ پاکستانی کہلانے کے مستحق نہیں ہیں اور نہ ہی انہوںنے آج تک پاکستان کو تسلیم کیا ہے ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میرے حلقے کے حوالے سے تمام افواہیں دم توڑ گئی ہیں اور جیپ سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے جو لوگ کہتے تھے کہ پاکستان تحریک انصاف چوہدری نثار کے مقابلے میں الیکشن نہیں جیت سکتی ۔ انکو آج مایوسی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف عوام کی امیدوں پر پورا اترے گی اور پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی ۔ طارق ورک/شکیل)
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات