کراچی ، شاہراہ فیصل پر بندوق لہرانے والا عدنان پاشا بدمعاش بن گیا

پیپلزپارٹی کا ٹیگ لگاکر رہائی لی تو اب سی ٹی ڈی اہلکاروں کو نشانہ بنانا شروع کردیا

پیر 13 اگست 2018 21:44

کراچی ، شاہراہ فیصل پر بندوق لہرانے والا عدنان پاشا بدمعاش بن گیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2018ء) کراچی کے علاقے شاہراہ فیصل پر بندوق لہرانے والا عدنان پاشا بدمعاش بن گیا، پیپلزپارٹی کا ٹیگ لگاکر رہائی لی تو اب سی ٹی ڈی اہلکاروں کو نشانہ بنانا شروع کردیا۔

(جاری ہے)

شاہراہ فیصل پر سر عام فائرنگ کرنے اور سیکیورٹی اداروں کو چیلنج دینے والا عدنان پاشا باز نہ آیا، دو مقدمات میں ضمانت پر رہا عدنان پاشا کی پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی تاہم اب عدنان پاشا نے کراچی کے بوٹ بیسن فوڈاسٹریٹ پر سی ٹی ڈی سول لائن کے اہلکاروں کو دوستوں کے ساتھ تشدد کا نشانہ بنادیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے عدنان پاشا کی تلاش میں چھاپے مارنا شروع کردیے، پولیس نے جائے وقوعہ سے 4 خول بھی قبضے میں لئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :