نیب لاہور کی طلبی پر محکمہ پرائمری ہیلتھ پنجاب کے سابق سیکرٹری علی جان پیش

پیر 13 اگست 2018 21:49

نیب لاہور کی طلبی پر محکمہ پرائمری ہیلتھ پنجاب کے سابق سیکرٹری علی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2018ء) نیب لاہور کے طلب کرنے پر محکمہ پرائمری ہیلتھ پنجاب کے سابق سیکرٹری علی جان خان نیب لاہور کے روبرو پیش ہو گئے۔

(جاری ہے)

علی جان خان نیب کی جانب سے فراہم کردہ وقت کے مطابق نیب لاہور میں پیش ہوئے جہاں انہوں نے بطور سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کا چارج سنبھالنے اور اس کے بعد کے اثاثہ جات کا ریکارٹ تحقیقاتی ٹیم کو پیش کیا۔ واضح رہے کہ نیب لاہور نے سابق سیکرٹری پرائمری ہیلتھ علی جان خان سے ان کے اثاثہ جات کی تفصیلات طلب کر رکھی تھیں۔

متعلقہ عنوان :