Live Updates

انصاف انصاف نے بلوچستان سے منتخب رکن قومی اسمبلی قاسم سوری کو ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نامزد کر دیا

پیر 13 اگست 2018 22:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف انصاف نے بلوچستان سے منتخب ہو نے والے رکن قومی اسمبلی قاسم سوری کو ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نامزد کر دیا ہے، قاسم سوری نے پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود اچکزئی کو کوئٹہ این اے 265 سے شکست دی تھی انہوں نے پچیس ہزار سے زائد ووٹ حاصل کیے۔قاسم سور ی کہتے ہیں عمران خان نے مجھ پر بھروسہ کیا ہے، ایوان کو احسن انداز میں چلائیں گے۔

نامزد اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بنی گالہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا عمران خان نے قاسم سوری کو ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نامزد کردیا ہے،قاسم سوری کا تعلق بلوچستان سے ہے، اور یہ پی ٹی کے دیرینہ کارکن ہے،قومی اسمبلی کو احسن انداز سے چلائیں گے،ان کا کہنا تھااپوزیشن جماعتوں سے بھی رابطے ہوئے، نامزد ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا میں شکریہ ادا کرتا ہوں کہ عمران خان نے مجھے ڈپٹی اسپیکر نامزد کیا ہے،بلوچستان کی نمائندگی سے بلوچستان کا احساس محرومی دورہوگا،عمران خان نے مجھ پر بھروسہ کیا ہے، ایوان کو احسن انداز میں چلائیں گے۔

(جاری ہے)

پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود اچکزئی کو کوئٹہ این اے 265 سے شکست دی تھی قاسم سوری نے پچیس ہزار سے زائد ووٹ حاصل کیے جبکہ پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی کے محمود اچکزئی نے گیا رہ ہزار چار سو ستاسی ووٹ حاصل کیے۔۔۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات