Live Updates

مولانا فضل الرحمان کا این اے 35 بنوں سے ضمنی الیکشن لڑنے کا فیصلہ

حتمی فیصلہ ایم ایم اے کے اجلاس میں کیا جائے گا،این اے 35 سے عمران خان نے سابق وفاقی وزیر اکرم خان درانی کو شکست دی تھی

پیر 13 اگست 2018 22:19

مولانا فضل الرحمان کا این اے 35 بنوں سے ضمنی الیکشن لڑنے کا فیصلہ
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2018ء) جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے عمران خان کی چھوڑی گئی این اے 35 بنوں کی نشست سے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان کو ایک بار پھر پارلیمانی سیاست میں لانے کی تیاری کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

وہ نامزد وزیراعظم عمران خان کی بنوں سے چھوڑی گئی قومی اسمبلی کی نشست این اے 35 سے ضمنی الیکشن لڑیں گے تاہم اس کا حتمی فیصلہ ایم ایم اے کے اجلاس میں کیا جائے گا۔

این اے 35 سے عمران خان نے سابق وفاقی وزیر اکرم خان درانی کو شکست دی تھی، اس حوالے سے اکرم خان درانی نے اسمبلی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان کا پارلیمانی سیاست میں اہم کردار رہا ہے اور ان کی اسمبلی میں موجودگی ضروری ہے اگر میں این اے کی سیٹ جیت بھی جاتا تو ان کے لیے سیٹ چھوڑ دیتا، اس لئے مولانا فضل الرحمان کو این اے 35 کی نشست لانے کا فیصلہ کیا جارہا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات