بھارت میں فرانسیسی سیاح کوڈنڈے مارکرموت کے گھاٹ اتاردیاگیا،لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کردئیے گئے

طالبعلم نے اس اندوہناک جرم کااعتراف کرلیا

پیر 13 اگست 2018 22:19

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2018ء) جنوبی بھارت میں ایک فرانسیسی سیاح کوڈنڈے مارکرموت کے گھاٹ اتاردیاگیا،اوراس کی لاش کوٹکڑے ٹکڑے کردیاگیا،یہ بات پولیس نے پیرکے روزکہی ،جیساکہ ایک طالبعلم نے اس اندوہناک جرم کااعتراف کرلیاہے ۔ 68سالہ شخص کی لاش تامل ناڈوریاست کے ضلع تھان جاورمیں ریت کے تین بیگزمیں سے برآمدہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

سینئرپولیس آفیسرسنتھل کمارنے غیرملکی خبررساںادارے کوبتایاکہ 29سالہ طالبعلم جسے حراست میں لیاگیاتھا،اس نے فرانسیسی شہری کے قتل کاا عتراف کرلیاہے ،اس کاکہناہے کہ جوڑے کی جانب سے غیراخلاقی حرکات پران کے درمیان جھگڑاہواتھا۔ ان کاکہناتھاکہ طالبعلم غصے میں آگیااوراس نے لکڑی کے ڈنڈے کے ساتھ اس کے سرپرمارااوروہ (سیاح )گرگیا۔ کمارکاکہناتھاکہ نئی دہلی میں فرانسیسی سفارتخانے کوقتل کے بارے میں اطلاع دی گئی ہے ،سفارتخانے کیے ایک ترجمان نے غیرملکی خبررساںادارے کوبتایاکہ وہ فوری طورپراس پرتبصرہ نہیں کرسکتا۔

متعلقہ عنوان :