Live Updates

نیا پاکستان والے تجربہ کار سپیکر لائیں میں اور نوید قمرسب سے زیادہ تجربہ کار ہیں،خورشید شاہ

پیر 13 اگست 2018 22:23

نیا پاکستان والے تجربہ کار سپیکر لائیں میں اور نوید قمرسب سے زیادہ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2018ء) پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نئے پاکستان والے تجربہ کار سپیکر لائیں، میں اور نوید قمرسب سے زیادہ تجربہ کار ہیں ۔

(جاری ہے)

پیر کے روز اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما او رقومی اسمبلی میں سابق قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے ساتھ سپیکر قومی اسمبلی کے معاملے پر رابطے میں ہیں لیکن تحریک انصاف والوں سے کہوں گا کہ نئے پاکستان کے لئے تجربہ کار سپیکر لائیں انہوں نے کہا کہ میں اور نوید قمر سب سے زیادہ تجربہ کار اور سینئر ترین پارلیمنٹرین ہیں اس لئے ہم میں سے کسی ایک کو سپیکر قومی اسمبلی منتخب کروانے میں تحریک انصاف ساتھ دے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات