Live Updates

ْعمران اسماعیل نے ابھی حلف لیا نہیں اوبغض ظاہر کرنا شروع کر دیا، سینیٹر مولا بخش چانڈیو

پیر 13 اگست 2018 22:28

ْعمران اسماعیل نے ابھی حلف لیا نہیں اوبغض ظاہر کرنا شروع کر دیا، سینیٹر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی اطلاعات سیکریٹری سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے نامزد گورنر سندھ عمران اسماعیل کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ موصوف نے ابھی حلف لیا نہیں ابھی سے بغض ظاہر کرنا شروع کر دیا، مولابخش چانڈیو نے کہا کہ بلاول ہاؤس ایک گھر نہیں کروڑوں لوگوں کی محبت کا مرکز ہے، ہمیں پتا ہے کہ نامزد گورنر اپنے کن آقائوں کو خوش کرنے کیلئے ایسی باتیں کر رہے ہیں، آمر اور ان کی باقیات ایسی حسرتیں دل میں لے کر چلے گئے کٹھ پتلی کیا چیز ہیں،نامزد گورنر اپنا شوق پورا کر کے دیکھ لیں انہیں خود ہی اپنا وزن معلوم ہو جائے گا، انہوں نے کہا کہایسے بیانات سہاروں پر بننے والی حکومت کو فائدہ نہیں نقصان دیں گے، نہ سیاسی قوتوں میں تصادم کا ایجنڈا پورا ہونے دیں گے نہ جمہوریت کو نقصان ہونے دیں گے، ان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی قیادت نامزد گورنر کے غیرذمہ دارانہ بیان کا نوٹس لے ، گورنرصرف ایک شہر کا نہیں پورے صوبے کا ہوتا ہے اسے ذمہ داری کا مظاہرا کرنا چاہئے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات