حکمرانوں کے اقتدار کی ہوس نے 70سال سے قوم کو اس کی منزل سے دور رکھا ہوا ہے ،مولانا عبدالحق ہاشمی
قوم نے پاکستان کو حقیقی منزل اسلامی انقلاب سے ہمکنار کرنے کیلئے عظیم جدوجہد کی ،70ویں یوم آزادی پر قوم کو نئے جذبے ،عزم نو کیساتھ اس عہد کو زندہ و تابندہ کرنا ہوگا ، امیر جماعت اسلامی بلوچستان
پیر 13 اگست 2018 22:30
(جاری ہے)
پاکستان کے خلاف اغیار کے عزائم کو ناکام بنانے کیلئے ضروری ہے کہ ملکی مسائل کا حل خود تلاش کیا جائے اور اپنے معاملات میں بیرونی مداخلت برداشت نہ کی جائے انہوں نے کہا کہ ہمارے معاملات میں بیرونی مداخلت ،عوامی منشاء وخواہشات کے خلاف معاہدوں اور امریکی تابعداری نے پہلے دن سے ہماری آزادی کو سلب کررکھا ہے ،حکمرانوں نے اپنے اقتدار کے پیریڈ کو طول دینے کیلئے بیرونی مداخلت کو برداشت کیا ،پاکستان کے غیور عوام نے چار مارشل لائوں کا مقابلہ کیا اور ایوب خان ،یحیی خان ،ضیاء الحق اور پرویزی مارشل لاء کو شکست سے دوچار کرکے ملک میں آئین کی حکمرانی کیلئے بے مثال جدوجہد کی لیکن عوامی جدوجہد اور قربانیوں کے نتیجے میں برسر اقتدار آنے والے حکمرانوں نے عوام کو ان کی قربانیوں کا صلہ دینے کی بجائے ان کی آزادی و خود مختاری کو آئی ایم ایف،ورلڈ بنک اور امریکہ کے ہاتھ گروی رکھ دیاہے اور ان پرزندگی گزارنے کی تمام سہولتوں کے دروازے بند کردیئے ہیں ،مہنگائی بے ،روز گاری ،غربت اور بجلی و گیس کی بدترین لوڈ شیڈنگ نے ملک میں مستقل ڈیرے جمارکھے ہیں ،حکمران عوام کی پریشانیوں کو کم کرنے کی بجائے ان میں آئے روز اضافہ کررہے ہیں ۔
جماعت اسلامی ملک میںاسلامی نظام کے قیام اور عوام کو ان کے حقوق دلانے کی جدوجہد جاری رکھے گی اور عوام کے شانہ بشانہ چلتے ہوئے ملک کو شاندار اسلامی انقلاب کی منزل پر پہنچا کر دم لے گی۔مزید قومی خبریں
-
سرگودھا کے قصبہ بھلوال شہر سے 25 سالہ دوشیزہ کو اغواء کر کے گلے میں دوپٹہ ڈال کر قتل کر دیا گیا
-
چیچہ وطنی کے علاقہ اقبالنگر میں خاوند نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی کو قتل کردیا
-
رانا ثنا اللہ ڈیل کا مشورہ نہ دیں، پی ٹی آئی ڈیل نہیں کریگی‘ڈاکٹر یاسمین راشد
-
لاہور ہائیکورٹ نے حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی
-
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.