امریکا نےہمیں مغربی بلاک سےباہردھکیل دیا،نگراں وزیردفاع

امریکا نے واضح کردیا پاکستان کے ساتھ نہیں چلنا، امریکا پاکستان سے افغان طالبان کو میزپرلانے کی توقع کرتا ہے۔ خالد نعیم لودھی کایوم آزادی کی تقریب سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 13 اگست 2018 19:13

امریکا نےہمیں مغربی بلاک سےباہردھکیل دیا،نگراں وزیردفاع
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 اگست 2018ء) : نگراں وزیردفاع خالد نعیم لودھی نے کہا ہے کہ امریکا نے ہمیں مغربی بلاک سے باہردھکیل دیا، امریکا نے واضح کردیا پاکستان کے ساتھ نہیں چلنا،امریکا پاکستان سے افغان طالبان کو میزپرلانے کی توقع کرتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نگراں وزیردفاع خالد نعیم لودھی نے آج اسلام آباد میں یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا پاکستان کے خلاف پانچ6 اقدامات اٹھا چکا ہے۔

امریکا نے ہمیں مغربی اتحاد سے باہردھکیل دیا ہے۔ امریکا نے واضح کردیا کہ پاکستان کے ساتھ نہیں چلنا۔ امریکا پاکستان سے افغان طالبان کومیزپرلانے کی توقع کرتا ہے۔ اس سے قبل گزشتہ روز نگراں وزیرخارجہ عبداللہ حسین ہارون نے کہا کہ حقیقت میں امریکا کی توجہ چین کی طرف ہے،ہماری تنہائی بھی سی وجہ سے ہے۔

(جاری ہے)

ہم نے سی پیک بنا کرچین کا ایک راستہ کھول دیا ہے۔

جہاں چین کوسانس لینے کا موقع مل گیا ہے میں سمجھتا ہوں کہ یہ انہیں بہت ناگوار گزرا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ہرموڑ پرامریکا نے جو کہا ہم نے کیا لیکن ہمیں نتائج اچھے برآمد نہیں ہوئے۔نگراں وزیرخارجہ نے کہا کہ میں نے حال ہی میں عالمی سفیروں سے بات کی انہوں نے کہا کہ اگر آپ یہ سمجھ رہے ہیں کہ یہ سب افغانستان کی وجہ سے ہورہا ہے ۔تویہ ہاتھی کے دانت والی بات ہے۔

اصل حقیقت یہ ہے کہ امریکا نے جوچین کے سمندروں میں عالمی جنگی صورتحال پیدا کی۔اور ہندوستان کوجوحال ہی میں پروموشن دیا۔جس کے تحت انڈوپیسیفک فریٹ کے ان کوایک اہم کردار دیا ہوا ہے۔اسی طرح 8.7 بلین ڈالر ہندوستان کو جنگی طیاروں کیلئے دیے ہیں جبکہ ہمیں ابھی تک 7 بلین ڈالر بھی کیری لوگر بل پورے سات سال میں نہیں دیے گئے۔حقیقت میں امریکا کی توجہ چین کی طرف ہے،ہماری تنہائی بھی سی وجہ سے ہے۔ہم نے سی پیک بنا کرچین کا ایک راستہ کھول دیا ہے۔جہاں چین کوسانس لینے کا موقع مل گیا ہے میں سمجھتا ہوں کہ یہ انہیں بہت ناگوار گزرا ہے۔