Live Updates

تحریک اںصاف نے عارف علوی کو صدر مملکت کا عہدہ سونپنے پر غور شروع کردیا

موجودہ صدر مملکت ممنون حسین کے عہدے کی مدت ستمبر میں ختم ہو جائے گی، عمران خان کی جانب سے عہدے کیلئے کئی ناموں پر غور

muhammad ali محمد علی پیر 13 اگست 2018 19:20

تحریک اںصاف نے عارف علوی کو صدر مملکت کا عہدہ سونپنے پر غور شروع کردیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 اگست 2018ء) تحریک اںصاف نے عارف علوی کو صدر مملکت کا عہدہ سونپنے پر غور شروع کردیا، موجودہ صدر مملکت ممنون حسین کے عہدے کی مدت ستمبر میں ختم ہو جائے گی، عمران خان کی جانب سے عہدے کیلئے کئی ناموں پر غور۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے 25 جولائی کے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد سے مختلف حکومتی عہدوں پر تقرریاں کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

تحریک انصاف اب تک پنجاب، خیبرپختوںخواہ اور سندھ کے گورنرز، جبکہ خیبرپختوںخواہ کے وزیراعلی اور قومی اسمبلی کے اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کے ناموں کا اعلان کیا جا چکا ہے۔ اب تحریک انصاف نے صدر مملکت کے نام پر بھی غور شروع کردیا ہے۔ موجودہ صدر مملکت ممنون حسین کے عہدے کی مدت ستمبر میں ختم ہو جائے ۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف نے ممنون حسین کے بعد ملک کے آئندہ صدر مملکت کیلئے کراچی سے منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی عارف علوی کے نام پر غور شروع کردیا ہے۔

اس حوالے سے سندھ کے نامزد گورنر عمران اسماعیل کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے۔ تاہم تاحال اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ عمران خان صدر مملکت کیلئے مختلف ناموں پر غور کر رہے ہیں۔ جبکہ عارف علوی کو صدر مملکت کیلئے منتخب کیے جانے پر انہیں اپنی قومی اسمبلی کی نشست خالی کرنا ہوگی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات