Live Updates

کل یوم تحفظ نظریہ پاکستان کے نام سے منایا جائے گا،دہشت گردی کے تازہ واقعات الارمنگ ہیں،حامد رضا

پیر 13 اگست 2018 22:42

کل یوم تحفظ نظریہ پاکستان کے نام سے منایا جائے گا،دہشت گردی کے تازہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2018ء) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ یوم آذادی پاک وطن کے ساتھ تجدید عہد وفا کا دن ہے۔ 14 اگست کو یوم تحفظ نظریہ پاکستان کے نام سے منایا جائے گا۔ دہشت گردی کے تازہ واقعات الارمنگ ہیں۔ نئی حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد یقینی بنائے۔ نیکٹا کو فعال بنایا جائے۔

پاکستان کے دشمن سی پیک کے درپے ہیں۔ دہشت گردوں کو پھر سے منظم ہونے سے پہلے کچلنا ہو گا۔ ملک میں نئے پارلیمانی سفر کا آغاز خوش آئند ہے۔ حلف اٹھانے والے تمام ممبران اسمبلی کو مبارک باد دیتے ہیں۔ عمران خان وعدے پورے کر گئے تو نئے پاکستان کے معمار کہلائیں گے۔ حکومت کے پہلے سو دن اس کی کامیابی یا ناکامی کا فیصلہ کریں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انھوں نے یوم آذادی کی تیاریوں کے لئے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ استحکام وطن کے لئے قومی یکجہتی کی ضرورت ہے۔ قوم فضل الرحمن کی انتشار و فساد کی سیاست کا حصہ نہیں بنے گی۔ نئے ممبران اسمبلی کے حلف کے دن نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی مقام عبرت اور مکافات عمل ہے۔ یوم آذادی کے موقع پر پوری قوم پاکستان کو عظیم تر بنانے کا عہد کرے۔ پاکستانیت کی سوچ کو اپنانے اور پھیلانے کی ضرورت ہے۔ قیام پاکستان کے مقاصد پورے نہ ہونا بہت بڑا المیہ ہے۔ تحریک پاکستان میں قائدانہ کردار ادا کرنے والے علماء و مشائخ قوم کے ہیروز ہیں۔ انصاف اور احتساب کو نئے پاکستان کی بنیاد بنایا جائے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات