Live Updates

فواد چودھری کا ہندوستانی میڈیا کے پروپیگنڈے کا جواب

ہندوستانی چینلزکواگرکرکٹرز کےحلف برداری تقریب میں آنے پرمسئلہ ہے توپھردستخط والا بیٹ بھیجنے پرپوری کرکٹ ٹیم کوفارغ کردینا چاہیے،شدت پسند طبقے کونظراندازکرکے آگے بڑھیں گے۔ترجمان پی ٹی آئی فواد چودھری

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 13 اگست 2018 19:53

فواد چودھری کا ہندوستانی میڈیا کے پروپیگنڈے کا جواب
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 اگست 2018ء) : پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نےبھارتی کرکٹرز کی حلف برداری تقریب میں شرکت پرہندوستانی میڈیا کے پروپیگنڈے کا جواب دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی چینلزکو اگرکرکٹرز کے حلف برداری تقریب میں آنے پرمسئلہ ہے توپھردستخط والا بیٹ بھیجنے پرپوری کرکٹ ٹیم کوفارغ کردینا چاہیے، شدت پسند طبقے کونظراندازکرکے آگے بڑھیں گے۔

انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے صرف لاہور میں7 دفتر ہیں، راولپنڈی اور مری میں الگ الگ دفاترز ہیں۔اسی طرح وزیراعظم ہاؤس میں ساڑھے تین سو ملازم ہیں۔ وزیراعظم کی 80 میں سے 33 گاڑیاں بلٹ پروف ہیں۔ ایک ایک وزیر کے پاس 10،10 گاڑیاں تھیں وہ خرچے کم کریں گے۔

(جاری ہے)

اسد عمر کی سربراہی میں کمیٹی بنائی جائے گی جس کے تحت حکومتی اخراجات کو کم کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پروٹوکول لینے سے انکار کردیا ہے لیکن سکیورٹی پرکمپرومائز نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کفایت شعاری ہماری حکومت کالازمی جزو ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ معیشت کا اس وقت جو برا حا ل ہے نوازشریف اور اسحاق ڈار نے جوبرا حال کیا ہے اس حوالے سے وائٹ پیپرز لیکر آئیں گے۔اسد عمر معیشت کی بہتری کیلئے کردار ادا کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے فیصلوں کا مرکز پارلیمنٹ کو بنانے کا اعلان کررکھا ہے۔عمران خان پارلیمنٹ کے اجلاسوں میں باقاعدگی سے شرکت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ آج اپوزیشن نے بڑے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا عمران خان نے بھی خود جاکر اپوزیشن سے مصافحہ کیا۔اپوزیشن کی ذمہ داری سے حکومت بھی بہتر کام کرے گی۔ ہم اپوزیشن کے ساتھ ملکر اس طرح کا ماحول بنائیں گے کہ دونو ں ملکر کام کریں۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہندوستان کے چینلزکو لگ رہا ہے کہ یہاں آنا سکیورٹی کیلئے مسئلہ ہے۔ پھر تووہاں کی کرکٹ ٹیم کوفارغ کردینا چاہیے کیونکہ انہوں نے بیٹ دستخط کرکے بھیجا ہے۔ فواد نے کہا کہ وہاں ایک شدت پسند طبقہ ہے اس کونظر انداز کرنا چاہیے اور برابری کی بنیاد پرآگے بڑھنا چاہیے۔ فواد نے کہا کہ قومی اسمبلی میں اسپیکر کیلئے اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر کیلئے قاسم سوری کونامزد کیا گیا ہے۔اسی طرح مشتاق غنی اسپیکر خیبرپختونخواہ اور محمود جان کو ڈپٹی اسپیکر کے پی اسمبلی نامزد کیا گیا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات