جمہوریت پسند ہیں جمہوریت کی مضبوطی کے لئے کام کریں گے ،ْبلاول بھٹو زر داری

پیپلز پارٹی کے کارکن شاندار تاریخ کے وارث ہیں ،ْ مجھے پارٹی کارکنوں پر فخر ہے ایسے بہادر اور جا نثار کارکن کسی اور پارٹی میں نہیں ہیں ،ْ پارٹی رہنمائوں سے گفتگو

پیر 13 اگست 2018 23:00

جمہوریت پسند ہیں جمہوریت کی مضبوطی کے لئے کام کریں گے ،ْبلاول بھٹو ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2018ء) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جمہوریت پسند ہیں جمہوریت کی مضبوطی کے لئے کام کریں گے ،ْشہید قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو ،محترمہ بے نظیر بھٹو شہید اور پارٹی کے ہزاروں کارکنوں نے جمہوریت کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ دیکر ہمیں یہ اصول سکھایا ہے کہ جمہوریت کا دفاع کریں، جمہوریت کی حفاظت کریں اور جمہوریت کے لئے مشکلات برداشت کریں ۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی کا حلف اٹھانے کے بعد زرداری ہائوس اسلام آباد میں پارٹی کے مقامی عہدے داروں سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کارکن شاندار تاریخ کے وارث ہیں ۔ مجھے پارٹی کارکنوں پر فخر ہے ایسے بہادر اور جا نثار کارکن کسی اور پارٹی میں نہیں ہیں ۔انہوں نے کہا شہید بھٹو کچلے ہوئے اور محروم طبقے سے عشق کرتے تھے ،ْ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی ہمیشہ یہ کوشش رہی کہ ان کے مشکلات ختم ہوں ۔ میری جدوجہد کا مقصد بھی یہ ہے کہ جمہوریت مضبوط ہو ۔غریب سر اٹھاکر چلے، غربت، محرومی، اور ہر طرح کا جبر ختم ہو ۔اس موقع پر سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر ، نرگس فیض ملک ،شہزادہ افتخار اظہر خان اور یاسین آزاد اور دیگر موجود تھے۔