Live Updates

اسدعمرکا52 فیصد ٹیکسزوالا پرانا ٹویٹ ان کیلئے چیلنج

محمد زبیر نےچیلنج کیا کہ اسد عمربہتراقدامات سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں50 فیصد کمی کریں گے۔ سابق گورنرسندھ زبیرعمر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 13 اگست 2018 20:18

اسدعمرکا52 فیصد ٹیکسزوالا پرانا ٹویٹ ان کیلئے چیلنج
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 اگست 2018ء) : مسلم لیگ ن کے رہنماء اور سابق گورنر سندھ محمد زبیرعمر اور تحریک انصاف کے رہنماء اسد عمر سیاسی مخالفت میں آمنے سامنے آگئے ہیں، اسد عمر کا ایک پرانا ٹویٹ ان کیلئے چیلنج بن گیا ،اسد عمر نے 52 فیصد سے زائد ٹیکسز کی نشاندہی کی تھی،محمد زبیر نے کہا امید ہے اسد عمر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 50فیصد کمی کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسد عمر کا ایک پرانا ٹویٹ ان کیلئے چیلنج بن گیا ہے۔پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسز کے حوالے سے ٹویٹر صارف نے اسد عمر کا پرانا ٹویٹ ڈھونڈ نکالا ہے۔اسد عمر نے یکم فروری 2016ء میں ٹویٹ کیا تھا۔ جس میں اسد عمر نے 52فیصد سے زائد ٹیکسز کی نشاندہی کی تھی۔تاہم اسد عمر کا ایک پرانا ٹویٹ ان کیلئے چیلنج بن گیا ہے۔

(جاری ہے)

ٹویٹ دیکھ کر ان کے بھائی زبیر عمر نے بھی اسد عمر کو آڑے ہاتھوں لے لیا ہے۔

محمد زبیر نے متوقع وزیرخزانہ کو بڑا چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ اسد عمر ان تمام ٹیکسز کا خاتمہ کردیں گے جس کا انہوں ماضی میں ٹویٹ بھی کیا تھا۔ محمد زبیر نے کہا کہ اسد عمر کے اقدامات سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 50 فیصد کمی ہوجائے گی۔
واضح رہے پی ٹی آئی رہنماء اسدعمر سابق گورنر سندھ زبیر عمر کے بھائی ہیں۔

تاہم زبیر عمر مسلم لیگ ن میں اہم رہنماء ہیں۔ الیکشن 2018ء کے بعد تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اسد عمر کو وزیرخزانہ نامزد کیا ہے۔ جس کے باعث اسد عمر نے معیشت کو سنبھالا دینے اور اپنی حکومت کو گرتی معیشت کی گراوٹ سے نکالنے کیلئے عملی اقدامات شروع کردیے ہیں۔ اسد عمر نے سابق حکومت کے دور میں یہ بھی کہا تھا کہ آئی ایم ایف سے قرض نہیں لیں گے تاہم اب انہوں نے کہا کہ قرض لیے بغیر گزارا نہیں ہے۔

دوسری جانب فنانشل ٹائمز کی رپورٹ ہے کہ چین نے پاکستان کی ڈوبتی معیشت کو سہارا دینے کی یقین دہانی کروا دی ہے، چین پاکستان کوقرض فراہم کرے گا، چین کے بعد پاکستان کوآئی ایم ایف کے پاس جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ غیرملکی جریدے فنانشل ٹائمز کے مطابق پاکستان کو چین قرض فراہم کرے گا۔پاکستانی دوست ملک چین نے پاکستان کو قرض دینے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔ چینی قرض سے پاکستان کے ذرمبادلہ کے ذخائر کو سہارا ملے گا۔ چینی قرض کے بعد پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض لینے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔چین نے گزشتہ سال پاکستانی بینکوں کو 5ارب ڈالر قرض دیا تھا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات