نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کی زیرصدارت نگران وفاقی کابینہ کا اجلاس

جسٹس (ر) ناصر الملک کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس،نگران حکومت کی مدت میں قابل قدر خدمات انجام دینے پر کابینہ ارکان کا شکریہ ادا کیا

پیر 13 اگست 2018 23:09

نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کی زیرصدارت نگران وفاقی کابینہ کا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2018ء) نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے نگران حکومت کی مدت کے دوران قابل قدر خدمات انجام دینے پر کابینہ کے ارکان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ پیر کو وزیراعظم آفس میں وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کی زیر صدارت نگران وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں نگران وزیراعظم نے آئینی ذمہ داریوں کی انجام دہی میں نگران حکومت کی معاونت کرنے پر تمام وفاقی سیکرٹریوں، افسران اور عملے کی بھی تعریف کی اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

کابینہ کے ارکان نے اپنی وزارتی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں مسلسل رہنمائی اور معاونت کی فراہمی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ وفاقی کابینہ نے سبکدوش ہونیوالے کابینہ سیکرٹری سیّد ابو احمد عاکف کی خدمات کو بھی سراہا جن کی مدت ملازمت پیر کو پوری ہو گئی۔