کوٹری میں گیس اورہائیڈرو کاربن کے نئے ذخائر دریافت

پیر 13 اگست 2018 23:17

کوٹری میں گیس اورہائیڈرو کاربن کے نئے ذخائر دریافت
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2018ء) پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ جوکوٹری بلاک(2468-12) کی مکمل ملکیت کے ساتھ آپریٹر ہے نے ضلع سجاول ،سند ھ میں واقع دریافتی کنوئیں یسرX-1 سے گیس اور کنڈنسیٹ کی دریافت کا اعلان کردیا ہے ۔یسرX-1 کی کھدائی کا آغاز22 جون2018 کو ہوا جسے 10 جولائی 2018 کو2720 میٹرزکی حتمی گہرائی تک پہنچایا گیا ۔

(جاری ہے)

وائر لائن لوگزا ورکھدائی کے نتائج سے ہائیڈرو کاربن کے حامل ممکنہ زون کی نشاندہی ہوئی،جن کی جانچ جاری ہے۔

لوور گوروفارمیشن کی اپر سینڈ میں ابتدائی جانچ کے دوران 32/64 انچ چوک سائزپریومیہ3.2 ایم ایم ایس سی ایف گیس اور یومیہ475 بیرل کنڈنسیٹ حاصل ہوئے جس سے یسرX-1 سے ہائیڈرو کاربن کی تجارتی مقدار کی تصدیق ہوئی، کنوئیں سے گیس کے بہائو کی رفتار کا تعین کرنے کے لئے مختلف چوک سائزوں پر اس سی( گیس و کنڈنسیٹ) بہائو حاصل کیا جارہا ہے جبکہ کنوئیں سے پیداوار کے حصول کی اصل صلاحیت کا تعین جانچ کے مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :