Live Updates

عمران خان کی منظوری سے دوست محمد مزاری پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر کیلئے نامزد

پیر 13 اگست 2018 23:20

عمران خان کی منظوری سے دوست محمد مزاری پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف نے دوست محمد مزاری کو پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر کیلئے نامزد کر دیا ۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے دوست محمد مزاری کو ڈپٹی سپیکر نامزد کرنے کی باضابطہ منظوری دے دی ۔

(جاری ہے)

دوست محمد مزاری پی پی 297راجن پور سے منتخب ہوئے ہیں اور وہ نگران واعظم بلخ شیخ مزاری کے پوتے ہیں۔اس سے قبل تحریک انصاف کی جانب سے اپنی اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الٰہی کو پنجاب اسمبلی میں سپیکر کیلئے نامزد کرنے کا فیصلہ کیا جا چکا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر سردار شیر علی گورچانی کا تعلق بھی راجن پور سے تھا

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات