خیر پور میں پولیس کے صحافیوں پر تشدد اور جھوٹے مقدمات درج کرنے کے خلاف صحافیوں کا احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا

پیر 13 اگست 2018 23:30

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2018ء) خیر پور میں پولیس کے صحافیوں پر تشدد اور جھوٹے مقدمات درج کرنے کے خلاف صحافیوں کا احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں صحافیوں کی جانب سے خیر پور میں پولیس کی جانب سے صحافیوں پر تشدد اور جھوٹے مقدمات درج کرنے کے لیے خلاف ایک احتجاجی جلوس پریس کلب سے تعلقہ یونین آف جرنلسٹ کے چیئرمین پرویز ابڑو، صدرعبدالرحمن آفریدی، مصطفی علی خان کی قیادت میں نکالا گیا جس میں سجاد بھٹی ،نواز سولنگی، اظہر گل سرکی، ولی محمد سومرو، ذوالفقار اچکزئی، آفتاب شاہ، وکی وادھوانی، جیش تلسی، سید اعجاز شاہ، حضور بخش مغیری ودیگر نے شرکت کی، صحافیوں نے خیرپور پولیس کے خلاف سخت نعریبازی کرتے ہوئے شہر کے راستوں پر مارچ کیا اور ڈی سی ہاؤس کے سامنے دھرنا دیکر بیٹھ گئے جس کے باعث روڈ بلاک اور ٹریفک معطل ہوگئی، اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیر پور پولیس کی جانب سے صحافیوں پر تشدد اور دہشتگردی کا مقدمہ درج کرنا قابل مذمت ہے یہ پولیس گردی ہے تشدد کرنے والے ایس ایچ او اور غنڈوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے گرفتار کیا جائے بصورت دیگر پورے سندھ میں صحافی سراپا احتجاج ہونگے۔