وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس کی زیر صدارت ہزارہ یونیورسٹی کی الحاق کمیٹی کا 31 واں اجلاس

یونیورسٹی سے الحاق شدہ تعلیمی اداروں میں جدید دور سے مطابقت رکھنے ولا تعلیمی ماحول اہم ضرورت ہے، پروفیسر ڈاکٹر ادریس

پیر 13 اگست 2018 23:34

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2018ء) ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کی الحاق کمیٹی کا31 واں اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں یونیورسٹی کے ساتھ الحاق شدہ سرکاری تعلیمی اداروں میں جاری تعلیمی سرگرمیوں کو زیر بحث لایا گیا۔ وائس چانسلر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی سے الحاق شدہ سرکاری تعلیمی اداروں میں جدید دور سے مطابقت رکھنے ولا تعلیمی ماحول وقت کی اہم ضرورت ہے جس کیلئے ہزارہ یونیورسٹی اقدامات اٹھا رہی ہے۔

وائس چانسلر نے کہا کہ الحاق شدہ تعلیمی اداروں میںکوالٹی ایجوکیشن اور میرٹ کے تقاضوں کو پورا کرنا ہوگا اور اس حوالہ سے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے قوائد و ضوابط کو سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں تعلیمی معیار میں بہتری کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر نے مزید کہا کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی گائیڈ لائنز پر عمل درآمد کرتے ہوئے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں تعلیم کے معیار میں بہتری لائی جا سکتی ہے۔

وائس چانسلر نے مزید کہا کہ ہزارہ یونیورسٹی کی تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں میں مزید بہتری اور وسعت لانے کے حوالہ سے اقدامات نہایت حوصلہ افزاء ہیں، یہ ایک بڑا قومی ادارہ ہے جس میں کثیر تعداد میں سکالرز اور طلباء و طالبات زیر تعلیم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہزارہ یونیورسٹی کے ساتھ ساتھ الحاق شدہ تعلیمی اداروں کے تعلیمی معیار میں مزید بہتری کیلئے کوشاں ہیں جس کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، کالج کے اساتذہ کیلئے جو بی ایس کی تعلیمی سرگرمیاں سرانجام دیتے ہیں اور امتحانی حوالوں اور سمسٹر رولز کے متعلق بھی ایک تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ ایچ ای سی کے تعاون سے ایک تربیتی ورکشاپ یونیورسٹی کا شعبہ تربیت ماہ ستمبر میں ترتیب دے رہا ہے جس میں الحاق شدہ کالجوں کے اساتذہ کو مدعو کیا جائے گا۔

اجلاس میں محکمہ اعلیٰ تعلیم کے نمائندوں جن میں محمد ندیم ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل اینڈ کامرس ایجوکیشن خیبر پختونخوا، محمد روز خان ایڈیشنل ڈائریکٹر کالجز خیبر پختونخواہ پشاور، ساجد انعام سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ریگولیٹری اتھارٹی پشاور شامل تھے، نے یونیورسٹی کی تعلیمی و تحقیقی خدمات کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ہزارہ یونیورسٹی انتظامیہ اور اس کے ساتھ الحاق شدہ تعلیمی اداروں کے اساتذہ کے درمیان ورکنگ ریلیشن میں بہتری آئے گی جس کے نتائج تعلیمی سرگرمیوں میں وسعت اور تعلیمی معیار میں بہتری کی صورت میں نظر آئیں گے۔

الحاق کمیٹی نے مختلف سرکاری کالجز کی نشتستوں میں اضافہ اور بی ایس پروگراموں میں ایلفلیشن کے حوالہ سے متعدد سفارشات مرتب کیں، ان تعلیمی اداروں میں گورنمنٹ کالج آف کامرس اینڈ مینجمنٹ سائنسز مانسہرہ، گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج مانسہرہ اور گورنمنٹ ڈگری کالج بٹگرام شامل تھے۔ الحاق کمیٹی کے ممبران جن میں محمد ندیم ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل اینڈ کامرس ایجوکیشن خیبر پختونخوا، محمد روز خان ایڈیشنل ڈائریکٹر کالجز خیبر پختونخوا پشاور، ساجد انعام سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ریگولیٹری اتھارٹی پشاور، پروفیسر ڈاکٹر منظور حسین ڈین سائنسز، پروفیسر ڈاکٹر فدا محمد عباسی ڈین ہیلتھ سائنسز، پروفیسر ڈاکٹر اذکیا ہاشمی ڈین آرٹس، ڈاکٹر مسرور احمد بنگش ہیڈ کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ، محمد سجاد ایڈیشنل رجسٹرار، محبت خان کنٹرولر امتحانات، جہانزیب خٹک ڈپٹی رجسٹرار اکیڈیمکس، قاسم سواتی اسسٹنٹ رجسٹرار اکیڈیمکس اور اورنگزیب خان اسسٹنٹ رجسٹرار اکیڈیمکس اینڈ ریسرچ ہزارہ یونیورسٹی نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :