Live Updates

قومی اسمبلی ،ْعمران خان کی اور آصف زرداری کے ساتھ انتہائی پرجوش مصافہ کرتے ہوئے تصویر سامنے آ گئی

پیر 13 اگست 2018 23:39

قومی اسمبلی ،ْعمران خان کی اور آصف زرداری کے ساتھ انتہائی پرجوش مصافہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2018ء) 15 ویں قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا جس میں تمام نو منتخب اراکین اسمبلی نے حلف اٹھا لیاہے جس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ، سابق صدر آصف زرداری سمیت دیگر کئی اہم رہنما شامل تھے تاہم اس موقع پر قومی اسمبلی میں انتہائی دلچسپ مناظر بھی دیکھنے کو ملے ۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہونے سے قبل عمران خان اسمبلی میں پہنچ کر اپنی نشست پر براجمان ہو گئے اور رہنمائوں نے عمران خان سے ملاقاتیں شروع کر دیں اور ساتھ تصاویر بھی بنائیں جبکہ اس موقع پر جب بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر پارلیمنٹ میں پہنچے تو ان کے گرد بھی ان کے چاہنے والوں کا ہجوم لگ گیا تاہم جب عمران خان نے بلاول کو دیکھا تو اپنی سیٹ سے اٹھ کر ان سے ملنے گئے اور مصافہ کیا بعد ازاں عمران خان کی اور آصف زرداری کے ساتھ انتہائی پرجوش مصافہ کرتے ہوئے تصویر سامنے آ گئی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات