امریکا نے واضح کر دیا واشنگٹن نے اسلا آباد کے ساتھ نہیں چلنا ،ْنگران وزیر دفاع

امریکا ابھی تک ہمارا فضائی اور زمینی راستہ استعمال کر رہا ہے اور پاکستان سے افغان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کی توقع رکھتا ہے ،ْخالد نعیم لودھی

پیر 13 اگست 2018 23:39

امریکا نے واضح کر دیا واشنگٹن نے اسلا آباد کے ساتھ نہیں چلنا ،ْنگران ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2018ء) نگران وزیر دفاع خالد نعیم لودھی نے کہا ہے کہ امریکا نے واضح کر دیا کہ واشنگٹن نے اسلا آباد کے ساتھ نہیں چلنا۔

(جاری ہے)

نگراں وزیر دفاع خالد نعیم لودھی کا یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امریکا ابھی تک ہمارا فضائی اور زمینی راستہ استعمال کر رہا ہے اور پاکستان سے افغان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کی توقع رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا پاکستان کے خلاف 5، 6 اقدامات اٹھاچکا ہے، ہم نے جلدی فیصلہ نہ کیا تو امریکا بھارت کے ساتھ مل کر پاکستان کو 5 سال میں سبق سکھا دے گا۔خالد نعیم لودھی نے کہا کہ امریکہ نے واضح کر دیا کہ پاکستان کے ساتھ نہیں چلنا۔