پاکستانی پرچم پہنے رقص کرنیوالی خاتون ایوا کی معذرت

جنہیں ویڈیو پسند نہیں آئی ان سے معافی مانگتی ہوں،پاکستان میں ٹورازم اور کلچر کوفروغ دینے کیلئے ویڈیوز بناتی رہوں گی۔غیرملکی خاتون ایوا کا ویڈیو پیغام

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 13 اگست 2018 21:52

پاکستانی پرچم پہنے رقص کرنیوالی خاتون ایوا کی معذرت
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 اگست 2018ء) : پی آئی اے کے طیارے میں پاکستانی جھنڈے کے ساتھ رقص کرنے والی غیرملکی خاتون ایوا نے معذرت کرلی۔ انہوں نے کہا کہ جنہیں ویڈیو پسند نہیں آئی ان سے معافی مانگتی ہوں،پاکستان میں ٹورازم اور کلچر کوفروغ دینے کیلئے ویڈیوز بناتی رہوں گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی آئی اے کی پروازمیں قومی پرچم پہنے ایک غیرملکی خاتون نے رقص کیا جس پر پاکستانی عوام نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

بعض لوگوں نے پی آئی اے انتظامیہ کیخلاف کاروائی کا مطالبہ بھی کیا۔ دوسری جانب پی آئی اے کی پروازمیں قومی پرچم پہنے رقص کرنے والی لڑکی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میری ’’کی کی چیلنج‘‘ کی ویڈیو وائرل ہوئی۔ کی کی چیلنج کی ویڈیو پر مجھے بہت سارے مثبت پیغامات آئے۔

(جاری ہے)

میں پی آئی اے کی پرواز سے کراچی آ رہی تھی۔ کراچی جاتے وقت ٹریولنگ وی لاگ بنارہی تھی۔

غیر ملکی لڑکی ایوا نے کہا کہ میں نے پاکستان کی سیاحت کے فروغ کیلیے سب کچھ کیا۔ اگرکسی کومیرا یہ اقدام پسند نہیں آیا تومیں معذرت چاہتی ہوں۔ غیر ملکی لڑکی ایوا نے کہا کہ پاکستان کی ثقافت اور سیاحت کے فروغ کیلئے ویڈیو بناتی رہوں گی۔ پی آئی اے کی پروازمیں قومی پرچم پہنے رقص کرنے والی لڑکی کے اس اقدام پر چیئرمین نیب نے نوٹس لیتے ہوئے پی آئی اے انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

انہوں نے کہا اس اقدام سے عوام کو ٹھیس پہنچی ہے۔ پاکستانی پرچم کی حرمت ہر شہری اور غیرملکی پرلازم ہے۔ چیئرمین نیب نے پی آئی اے حکام سے واقعے سے متعلق تمام رپورٹ طلب کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف ایگزیکٹو پی آئی اے اس واقعے پر جواب دیں۔ اس کے برعکس پی آئی اے کے طیارے میں پاکستانی جھنڈے کے ساتھ رقص کرنے والی غیرملکی خاتون ایوا نے معذرت کرلی۔ انہوں نے کہا کہ جنہیں ویڈیو پسند نہیں آئی ان سے معافی مانگتی ہوں۔