نئی ٹیسٹ رینکنگ میں اسٹیون اسمتھ نے ویرات کوہلی کی جگہ لے لی

پیر 13 اگست 2018 23:47

نئی ٹیسٹ رینکنگ میں اسٹیون اسمتھ نے ویرات کوہلی کی جگہ لے لی
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2018ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے انگلینڈ اور بھارت کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ کے اختتام پر کھلاڑیوں کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی عالمی نمبر ایک پوزیشن سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کے اوپننگ بیٹسمین اظہر علی 15ویں نمبر پر برقرار رہے۔

(جاری ہے)

دیگر میں پاکستان کے اسد شفیق 24ویں، سرفراز احمد 34ویں، احمد شہزاد 74ویں، حارث سہیل 79ویں، سمیع اسلم 81ویں اور بابر اعظم 87ویں نمبر رہے۔عالمی رینکنگ میں سابق آسٹریرلین کپتان اسٹیون اسمتھ نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ٹیسٹ رینکنگ میں انگلینڈ کے بیئر اسٹو نے ڈین الگار کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 9ویں پوزیشن حاصل کی۔اس کے علاوہ پہلی 10 پوزیشن میں کوئی تبدیلی سامنے نہیں آئی۔

متعلقہ عنوان :