Live Updates

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا امیدوار نامزد کرنے پر عمران خان کا شکر گزار ہوں ،ٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍ قاسم خان سوری

ہم اپوزیشن سمیت تمام ہائوس کو ساتھ لے کر پاکستان اور بلوچستان کی بہتری اور تعمیر وترقی کے لئے اپنا بھر پور کردا رادا کرینگے، نامزد ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی پاکستان تحریک انصاف کا میڈیا سے گفتگو

پیر 13 اگست 2018 23:48

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور نامزد ڈپٹی اسپیکر کے امیدوار قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ ہم اپوزیشن سمیت تمام ہائوس کو ساتھ لے کر پاکستان اور بلوچستان کی بہتری اور تعمیر وترقی کے لئے اپنا بھر پور کردا رادا کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی اسمبلی کا حلف اٹھانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا قاسم خان سوری نے پی ٹی آئی کے سربراہ نامزد وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کر تے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے مجھ جیسے پارٹی کے عام ورکر پر اعتماد کا اظہار کر تے ہوئے بلوچستان کو فوکس کر تے ہوئے مجھے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا امیدوار نامزد کیا ہے میری کوشش ہو گی کہ میں حکومت اور اپوزیشن سمیت تمام جماعتوں اور ہائوس کو ساتھ لے کر چلو تاکہ پاکستان اور بلوچستان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا سکے انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت اور اسمبلی پاکستان کی تاریخی اسمبلی ہو گی جس میں عمران خان وزیراعظم ہونگے اور وہ اس ملک اور بلوچستان کی تقدیر بدلنے کے حوالے سے اپنا بھر پور کردا رادا کرینگے کیونکہ ان کی نظریں بلوچستان کی پسماندگی اورمسائل کے حل پر مرکوز ہے اور ہم ترجیحی بنیادوں پر صوبے کے مسائل کے حل کو یقینی بنائیں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات