کوئٹہ،ملک اور اداروں کے خلاف کوئی لفظ برداشت نہیں کرونگا،نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی

ملک دشمن عناصر قو توں نے ہمیشہ اپنے آقائوں کو خوش کرنے کے لئے ملک کے خلاف سازشیں کی ہے ملک کے لئے پاک فوج اور اداروں نے بہت قربانیاں دی ہے اب کسی بھی مخالف دشمن اقدام کو برداشت نہیں کرینگے،نوابزادہ میر سراج رئیسانی شہید کے صاحبزادے کی وفود سے بات چیت

پیر 13 اگست 2018 23:49

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2018ء) نوابزادہ میر سراج رئیسانی شہید کے صاحبزادے نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے کہا ہے کہ ملک اور اداروں کے خلاف کوئی لفظ برداشت نہیں کرونگا ملک دشمن عناصر قو توں نے ہمیشہ اپنے آقائوں کو خوش کرنے کے لئے ملک کے خلاف سازشیں کی ہے ملک کے لئے پاک فوج اور اداروں نے بہت قربانیاں دی ہے اب کسی بھی مخالف دشمن اقدام کو برداشت نہیں کرینگے جشن آزادی کو شایان شان طریقے سے منائیں گے آزادی کی قدر زندہ قومیں کر تی ہے میرے والد اور بھائی کی شہادت نے ہمیں نیا ولولہ اور جذبہ دیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ساراوان ہائوس میں مختلف وفود سے بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوںنے کہا ہے کہ زندہ قومیں ہی آزادی کے دن منا تے ہیں اپنی جانب سے اہل پاکستان اور اہل بلوچستان کو 71 واں جشن آزادی پر مبارکباد دیتے ہیں ملک کے لئے جتنی بھی قربانی دی جائے بہت کم ہے ہم نے جو قربانیاں دی ہے اس کی پروا نہیں ہے اس ملک کیلئے مزید قربانیاں دینگے ملک کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانے کے لئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا چا ہئے ملک دشمن قوتیں ملک کو کمزور کرنے کی سازش کر رہے ہیں ہم پاک فوج کیساتھ مل کر دشمن قوتوں کے عزائم کو ناکام بنائیں گے اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے دہشت گرد اور دشمن قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے نوابزادہ میر سراج رئیسانی شہید کے مشن کو آگے بڑھائیں گے انہوںنے کہا ہے کہ شہداء کے لہو ضروررنگ لائے گی انہوں نے کہا ہے کہ ملک اور اداروں کے خلاف کوئی لفظ برداشت نہیں کرونگا ملک دشمن عناصر قو توں نے ہمیشہ اپنے آقائوں کو خوش کرنے کے لئے ملک کے خلاف سازشیں کی ہے ملک کے لئے پاک فوج اور اداروں نے بہت قربانیاں دی ہے اب کسی بھی مخالف دشمن اقدام کو برداشت نہیں کرینگے جشن آزادی کو شایان شان طریقے سے منائیں گے۔