Live Updates

( ن) لیگ نے ہمارے مطالبے پر حلقے نہیں کھولے لیکن ہم حلقے کھولنے کے لئے تیار ہیں،عمران خان

ہماری کوشش ہے اپوزیشن جماعتوں کے عام انتخابات سے متعلق خدشات کو دور کریں انتخابات میں ووٹ خریدنے کے کلچر کو تبدیل ہونا چاہئے، تحریک انصاف ووٹ خریدنے کے کلچر کے سامنے رکاوٹ بنے گی اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے ، خود ایوان میں بیٹھوں گا، اہم ملکی فیصلے پارلیمنٹ میں کئے جائیں گے،تحریک انصاف کے نو منتخب ارکان اسمبلی کے اعزاز میںعشائیہ سے خطاب

پیر 13 اگست 2018 23:53

( ن) لیگ نے ہمارے مطالبے پر حلقے نہیں کھولے لیکن ہم حلقے کھولنے کے لئے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2018ء) تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ( ن) لیگ نے ہمارے مطالبے پر چار حلقے نہیں کھولے لیکن ہم حلقے کھولنے کے لئے تیار ہیں ہماری کوشش ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے عام انتخابات سے متعلق خدشات کو دور کریں انتخابات میں ووٹ خریدنے کے کلچر کو تبدیل ہونا چاہئے تحریک انصاف ووٹ خریدنے کے کلچر کے سامنے رکاوٹ بنے گی۔

(جاری ہے)

پیر کو تحریک انصاف کے نو منتخب ارکان اسمبلی کے اعزاز میںعشائیہ دیا گیا جس میںعمران خان اورپی ٹی آئی کی اتحادی جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف پارلیمنٹ کومضبوط کرے گی ہم اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے میں خود ایوان میں بیٹھوں گا اور اہم ملکی فیصلے پارلیمنٹ میں کئے جائیں گے میں یوان میں اراکین اسمبلی کے سوالوں کے بھی جواب دوں گا تحریک انصاف پارلیمنٹ کی بالا دستی پر یقین رکھتی ہے ن لیگ کی حکومت نے ہمارے مطالبے پر حلقے نہیں کھولے تھے ہم حلقے کھولنے کے لئے تیار ہیں انہوںنے کہا کہ انتخابات میںووٹ خریدنے کے کلچر کو تبدیل ہونا چاہئے تحریک انصاف اس عمل کو روکے گی ہم اہم فیصلوں پر اتحادی جماعتوں کو اعتماد میںلیں گے ملک کو بہت سے چیلجز کا سامنا ہے نئے پاکستان کے حصول کے لئے سب کو متحد ہونا پڑے گا ہماری کوشش ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے عام انتخابات سے متعلق خدشات کو دور کریں عمران خان اتحادی جماعتوں سے وزیراعظم کے انتخاب پر حمایت کرنے کا بھی کہا اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے نام پر اتحادیوں کو اعتماد میںبھی لیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات