پاکستان میں چینی باشندوں کی سیکیورٹی فول پروف بنائی گئی ہے، ہم نے ہر قسم کی دہشگردی کے خاتمے کا عزم رکھا ہے

نگران وزیرداخلہ اعظم خان سے چینی پولیس فورس کے کمانڈر جنرل وانگ ننگ کی چینی پولیس فورس کمانڈرسے گفتگو پاک چین سول مسلح فورسز کے درمیان تعاون بڑھانا چاہتے ہیں، جنرل وانگ ننگ

پیر 13 اگست 2018 23:59

پاکستان میں چینی باشندوں کی سیکیورٹی فول پروف بنائی گئی ہے، ہم نے ہر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اگست2018ء) نگران وزیرداخلہ اعظم خان سے چینی پولیس فورس کے کمانڈر جنرل وانگ ننگ نے ملاقات کی جس میں نگران وزیرداخلہ نے کہا کہ پاکستان میں چینی باشندوں کی سیکیورٹی فول پروف بنائی گئی ہے، ہم نے ہر قسم کی دہشگردی کے خاتمے کا عزم رکھا ہے۔ پیر کو نگران وزیر داخلہ سے جنرل وانگ ننگ کی قیادت میں چینی وفد نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں دونوں ممالک کے سیاسی و داخلی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر نگران وزیر داخلہ اعظم خان نے کہا کہ پاکستان میں چینی باشندوں کی سیکیورٹی فول پروف بنائی گئی ہے۔ ہر قسم کی دہشتگردی کے خاتمے کا عزم کر رکھا ہے۔ خطے سے دہشتگردی اور انتہاپسندی کیلئے کام کررہے ہیں۔ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان نے بے پناہ قربانیاں دیں۔ اس موقع پر چینی جنرل وانگ ننگ نے کہا کہ پاک چین سول مسلح فورسز کے درمیان تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔