Live Updates

تحریک انصاف کے منتخب ارکان کا جنوبی پنجاب کے ساتھ بہاولپور صوبہ بنانے کا مطالبہ

پیر 13 اگست 2018 23:59

تحریک انصاف کے منتخب  ارکان کا جنوبی پنجاب کے ساتھ بہاولپور صوبہ بنانے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اگست2018ء) بہاولپور سے تحریک انصاف کے منتخب ہونے والے ارکان نے جنوبی پنجاب کے ساتھ ساتھ بہاولپور صوبہ بنانے کا بھی مطالبہ کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بہاولپور کے حلقہ این اے 170سے تحریک انصاف کے رہنما ورکن قومی اسمبلی محمد فاروق اعظم ملک نے پارٹی قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ جنوبی پنجاب کے ساتھ ساتھ بہاولپور صوبہ بھی الگ سے بنایا جائے ،انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی ماضی میں بہاولپور اور جنوب پنجاب کو الگ الگ صوبہ بنانے کی قراردادیں پاس کر چکی ہے ۔

انہوں نے یہ بات گزشتہ روز تحریک انصاف کے سینئر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی طرف سے جنوبی پنجاب سے منتخب ہونے والے ارکان کے اعزاز میں د یئے گئے عشائیہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہاولپور صوبہ بنانے کیلئے اسی طرح اقدامات کئے جائیں جس طرح جنوبی پنجاب کیلئے کئے جا رہے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات