پاکستان ریلوے کا عیدالاضحٰی پر 5 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان

پیر 13 اگست 2018 23:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اگست2018ء) پاکستان ریلوے نے عیدالاضحٰی کے موقع پر اضافی رش کے پیشِ نظر 5 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عیدالاضحٰی کے موقع پر مسافروں کو سہولت فراہم کرنے کے لئے پاکستان ریلوے نے 5 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے اور چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلوے محمد آفتاب اکبرکی منظوری کے بعد ٹرینوں کا باقاعدہ شیڈول بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ترجمان ریلوے کے مطابق عید کے موقع پر پہلی حصوصی ٹرین 19 اگست کو صبح 10 بجے کراچی سٹی سے پشاور کے لئے روانہ ہو گی، دوسری اسپیشل ٹرین 19 اگست کو صبح 7 بجے کوئٹہ سے راولپنڈی کے لئے، تیسری 20 اگست دن 11 بجے کراچی کینٹ سے لاہور کے لئے، چوتھی ٹرین 21 اگست کو راولپنڈی سے صبح 7 بجے ملتان کے لئے جبکہ پانچویں اسپیشل ٹرین 25 اگست کو ملتان کینٹ سے صبح 7 بجے راولپنڈی کے لئے روانہ ہوگی۔#