Live Updates

چوہدری پرویز الہٰی نے حلقہ این اے 65چکوال دو کی نشست خالی کر دی

منگل 14 اگست 2018 00:01

چوہدری پرویز الہٰی نے حلقہ این اے 65چکوال دو کی نشست خالی کر دی
چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اگست2018ء) حلقہ این اے 65چکوال دو کی نشست چوہدری پرویز الہٰی نے خالی کر دی جس کے نتیجے میں اب آئندہ45 دنوں میں اس حلقے میں ضمنی الیکشن کرانا ایک آئینی ضرورت ہے۔ چوہدری پرویز الہٰی اس حلقے سے مسلم لیگ ق کے ٹکٹ پر پاکستان تحریک انصاف کی حمایت سے ایک لاکھ55ہزار ووٹ لیکر منتخب ہوئے تھے۔ اس نشست پر مسلم لیگ ن کے سردار فیض ٹمن نے ایک لاکھ چھ ہزار ووٹ حاصل کیے تھے۔

دیگر اپوزیشن جماعتوں میں پیپلز پارٹی، تحریک لبیک پاکستان، متحدہ مجلس عمل اور آزاد امیدواروں نے بھی 45ہزار سے زائد ووٹ لیے تھے اور اپوزیشن جماعتوں اور چوہدری پرویز الہٰی کے حاصل کردہ ووٹوں کے درمیان انیس بیس کا فرق تھا ، سیاسی حلقے اس ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ق اور پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار چوہدری شجاعت حسین کی کامیابی پر کئی سوال اٹھا رہے ہیں، سیاسی حلقوں کا خیال ہے کہ مسلم لیگ ن اور دیگر اپوزیشن جماعتوں نے مشترکہ اور متفقہ طور پر اپنا امیدوار میدان میں اتارا تو پھر چوہدری شجاعت حسین کی کامیابی کے امکانات کم ہوسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

بہرحال صورتحال بڑی دلچسپ ہے ، چوہدری پرویز الہٰی نے تلہ گنگ اور گجرات کی نشستیں چھوڑ کر اپنی صوبائی اسمبلی کی نشست برقرار رکھی ہے جہاں پر حکمران اتحاد نے چوہدری پرویز الہٰی کو پنجاب اسمبلی کا سپیکر نامزد کیا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات