لیونارڈو ڈا ونچی کا سب سے قیمتی فن پارہ حقیقت میں اُن کے نائب نے بنایا ہے۔ ماہرین کا انکشاف

Ameen Akbar امین اکبر پیر 13 اگست 2018 23:48

لیونارڈو ڈا ونچی کا سب سے قیمتی فن پارہ حقیقت میں اُن کے نائب نے بنایا ..

لیونارڈو ڈا ونچی کا بنایا فن پارہ Salvator Mundi دنیا کی قیمتی ترین تصویر ہے۔ کچھ ماہ پہلے یہ تصویر 450 ملین ڈالر کی خطیر رقم میں  فروخت ہوئی  ہے۔ حال ہی میں اس تصویر کے مصور کے بارے میں نئے سوال اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔
لیونارڈو ڈا ونچی کے سکالر اور آکسفورڈ یونیورسٹی کے ماہر میتھیو لانڈرس نے کہا ہے کہ اس مشہور زمانہ تصویر کا صرف 20 فیصد حصہ لیونارڈو ڈا ونچی نے بنایا ہے۔


میتھیو نے سی این این سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ لیونارڈو ڈا ونچی نے یہ تصویر اپنی ورکشاپ کے نائبین کی مدد سے بنائی ہے۔میتھیو نے بتایا کہ  تصویر میں برنارڈینو لیونی کی مدد قابل توجہ ہے۔
لیونی 1400 کی دہائی کے شمالی اٹلی کے مصور ہیں۔ وہ لیونارڈو ڈا ونچی کے سٹوڈیو نائبین میں سے ایک تھے اور لیونارڈو ڈا ونچی کی طرز پر ہی مصوری کرتے تھے۔

(جاری ہے)

اس سے  یقین ہے کہ  اس تصویر میں لیونی کا بہت بڑا حصہ ہے۔
میتھیو نے دی گارجین سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ  یہ لیونی کی مصوری ہے کیونکہ لیونارڈو ڈا ونچی کے شاگردوں کے کام کو دیکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ لیونی کا کام بالکل ویسا ہی ہے  جیسا Salvator Mundi میں نظر آتا ہے۔
اس تصویر کو 2017 میں ابو ظہبی ڈیپارٹمنٹ آف کلچر اینڈ ٹورازم نے خریدا تھا۔

ستمبر میں اس کی نمائش ابو ظہبی میں کی جائے گی اور 2019 میں اس تصویر کو پیرس منتقل کر دیا جائے گا۔
میتھیو کا کہنا ہے کہ تصویر میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے لباس اور بیلٹ کا لیونی کے کام سے موازنہ کیا جائے تو Salvator Mundi میں لیونی کے کام کا پتا چل جاتا ہے۔
میتھیو نے یہ بھی کہا کہ اس تصویر میں سارا کام لیونی کا نہیں۔ انہیں یقین ہے کہ لیونارڈو ڈا ونچی نے ہی اس تصویر کو مکمل کیا ہے، تصویر میں مہارت سے بنائے گئے ہاتھوں، چہرے، کرسٹل بال اور تصویر کا ٹیکسچر لیونارڈو ڈا ونچی کے کام کا ثبوت ہیں۔

میتھیو کا کہنا ہے کہ ان دنوں مصور اور سٹوڈیو کے نائبین  کا مل کر کام کرنا عام تھا۔
یہ پہلی بار نہیں جب اس تصویر کا تعلق لیونی سے بیان کیاگیا ہے۔ اس سے پہلے 1900 میں، جب یہ تصویر 200 سال بعد منظر عام پر آئی تھی، اسے لیونی کا کام قرار دیا گیا تھا۔ تاہم ماہرین کی ایک بڑی ٹیم نے تصویر کا باریک بینی سے جائزہ لینے کے بعد نتیجہ نکالا تھا کہ یہ تصویر لیونارڈو ڈا ونچی کی ہی ہے۔اس تصویر کے مصور کے حوالے سے بحث کئی صدیوں سے جاری ہے اور اگلی صدیوں میں بھی اس  کے ختم ہونے کی امید نہیں ہے۔

لیونارڈو ڈا ونچی کا سب سے قیمتی فن پارہ حقیقت میں اُن کے نائب نے بنایا ..

متعلقہ عنوان :