گوگل نے پاکستان کے 72 ویں یوم آزادی کے سلسلے میں خصوصی ڈوڈل جاری کردیا

muhammad ali محمد علی منگل 14 اگست 2018 00:25

گوگل نے پاکستان کے 72 ویں یوم آزادی کے سلسلے میں خصوصی ڈوڈل جاری کردیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اگست2018ء) گوگل نے پاکستان کے 72 ویں یوم آزادی کے سلسلے میں خصوصی ڈوڈل جاری کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان بھر میں ملک کا 72 واں یوم آزادی منایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کا 72 واں یوم آزادی بھرپور جوش خروش سے منایا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں گوگل بھی پاکستان کے رنگ میں رنگ گیا ہے۔ پاکستان کے 72 ویں یوم آزادی پر گوگل نے خصوصی ڈوڈل جاری کردیا ہے۔ گوگل کی جانب سے جاری کیے گئے خصوصی ڈوڈل میں پاکستان کا پرچم لہراتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔