گوگل ڈوڈل بھی پاکستان کے یوم آزادی کی خوشیوں میں شریک

Ameen Akbar امین اکبر منگل 14 اگست 2018 00:34

گوگل ڈوڈل بھی پاکستان کے یوم آزادی کی خوشیوں میں شریک

پاکستانیوں سمیت دنیا بھر کے صارفین کے لیے گوگل مختلف مواقعوں پر مختلف ڈوڈل  جاری کرتا رہتا ہے۔ پھر جشن آزادی کے پُر مسرت موقع پر ایسا کیسے ہوسکتا تھا کہ گوگل    ہوم پیج پر ڈوڈل جاری نہ کرے۔

(جاری ہے)


14 اگست 2018 کا دن شروع ہوتے ہی گوگل پاکستان کے صارفین کو گوگل کے  ہوم پیج پر لہراتا سبز ہلالی پرچم نظر آیا۔
اس سال ہی نہیں ، گوگل  پچھلے کئی سالوں سے جشن آزادی کے موقع پر ڈوڈل جاری کر رہا ہے۔ گوگل پاکستان کی مشہور شخصیات کی سالگرہ اور برسی کے مواقع پر بھی  گوگل کے ہوم پیج پر ڈوڈل سجا کر ان شخصیات کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :