جشن آزادی سپورٹس گالا مقابلے جاری

منگل 14 اگست 2018 09:50

ڈی جی خان۔ 13 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) ڈویژنل محکمہ سپورٹس ڈیرہ غازیخان کے زیر اہتمام جشن آزادی سپورٹس گالا کے مقابلے جاری ہیں، ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے فٹبال کے فائنل میچ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی ․ فائنل میچ میںضلع لیہ نے ایک کے مقابلے میں دو گول سے ضلع ڈیرہ غازی خان کی ٹیم کو شکست دے دی قبل ازیں ضلع ڈیرہ غازی خان نے ایک کے مقابلے میں دو گول سے ضلع مظفر گڑھ کو جبکہ ضلع لیہ نے ایک کے مقابلے میں چار گول سے ضلع راجن پور کو شکست دی دریں اثنا بیڈمنٹن کے مقابلے میں نو منتخب رکن صوبائی اسمبلی محمد حنیف خان پتافی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے بیڈمنٹن اور اوپن سنگل ایونٹ میں پہلی پوزیشن عاصم کاکڑ نے حاصل کی پریس کلب کے مابین بیڈمنٹن مقابلے میں شاہد پرویز خٹک اور سجاد خان چنوں کی ٹیم نے اول جبکہ احمد علی قریشی اور مظہر ستار نے دوسری پوزیشن حاصل کی اسی طرح بیڈمنٹن ٹیم ایونٹ کے مقابلے میں سٹار بلیو نے پہلی اور ایورگرین نے دوسری پوزیشن حاصل کی مارشل آرٹ کے مقابلوں کے مہمان خصوصی سربراہ ای لائبریری شفقت رفیق تھے جنوں نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے تائیکوانڈو کے مقابلوں میں اسسٹنٹ کمشنر صدر احمد فراز عمان مہمان خصوصی تھے اور کامیاب کھلاڑیوں میں تقسیم کیے ہاکی میچ میں مہمان خصوصی سابق ڈویژنل سپورٹس آفیسر جمشید اقبال اور قانون دان ملک سلیم اقبال تھے علاوہ ازیں ٹیم ایونٹ بیڈمنٹن کے مقابلوں کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر جنرل محمد طیب تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔