افغانستان کے شہر غزنی میں افغان فورسز اور طالبان کے درمیان جاری لڑائی میں اب تک ملکی دستوں کی100 اہلکار، 20 عام شہری اور 250 سے زائد طالبان ہلاک

منگل 14 اگست 2018 09:50

کابل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) افغانستان کے شہر غزنی میں افغان فورسز اور طالبان کے درمیان غزنی پر قبضے کے لیے جاری لڑائی میں اب تک ملکی دستوں کی100 اہلکار، 20 عام شہری اور 250 سے زائد طالبان ہلاک ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے این این آئی کے مطابق صوبائی کونسل کے رکن ناصر فاروقی نے بتایا کہ صورتحال فی الحال انتہائی تباہ کن ہے اور یہ لڑائی غزنی کے گلی کوچوں تک پھیل چکی ہے جس دوران کئی عمارتیں بھی نظر آتش کر دی گئی ہیں۔

ان کے بقول شہر میں فوج کے تعاون کے بغیر صرف پولیس اور افغان خفیہ ادارے کے اہلکار طالبان کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ خیال رہے کہ یہ لڑائی اس وقت شروع ہوئی جب کابل حکومت نے نمایاں کامیابیاں حاصل کرنے کا دعوی کیا۔ اطلاعات کے مطابق طالبان نے گزشتہ 3 دنوں کے دوران غزنی میں متعدد سرکاری عمارتوں کو بھی نذز آتش کر دیا ہے۔