جماعت اسلامی لاڑکانہ کی جانب سے (آج) جناح باغ چوک پر کیمپ کا انعقاد ہو گا

منگل 14 اگست 2018 09:50

ْ لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) جماعت اسلامی لاڑکانہ کی جانب سے 14 آگست کے موقع پر (آج) منگل کو جناح باغ چوک پر کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں 30 پاؤنڈ کا ایک بڑا پاکستانی پرچم والا کیک کاٹا جائے گا اور کئمپ میں بڑا غوری میزائل بھی رکھا گیا ہے جو کہ لوگوں کی توجہ کا مرکز ہے۔

(جاری ہے)

اس کہ علاوہ کل ایک بڑی موٹر سائیکل ریلی کاشف سعید شیخ ڈپٹی جنرل سکریٹری جماعت اسلامی صوبہ سندہ کی قیادت میں دفتر جماعت سے نکالی جائے گی ریلی مین ذمیداران کہ علاوہ کارکنان اور عام شہری بھی شرکت کریں گے۔