بلوچستان کے لوگ محب وطن اور وفادار ہیں جو ملک کے لئے ہر وقت جان نچھاور کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں، ہمیں آزادی کی قدر کرنی چائیے ، سپورٹس کے ذریعے ہمارے نوجوانوں نے بلوچستان اور پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کیا ہے ،نگران وزیراعلیٰ بلوچستان علائو الدین مری کا محکمہ کھیل کے زیر اہتمام جشن آزادی کی مناسبت سے ڈویژنل سپورٹس گالاکی اختتامی تقریب سے خطاب
منگل 14 اگست 2018 09:50
(جاری ہے)
وزیر علیٰ نے کہا کہ ہمیں چاہئے کہ ہم یوم آزادی باوقار طریقے سے منائیں اور اس خوشی کے موقع پر ہمیں ان سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردی کے واقعات میں شہید ہونے والے افراد کو نہیں بھولنا چاہئے، جھنڈیاں اور بیج لگانے کے ساتھ ساتھ ہمیں اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرنا چاہئے اور اس دن ان شہداء کو بھی یاد رکھنا چاہئے جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سپورٹس گالا کا کامیاب انعقاد اور اس میں نوجوانوں کی بھرپور شرکت امن کی نوید ہے سپورٹس گالا کے انعقاد سے ہمارے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع میسر آتے ہیں جن کے ذریعے وہ صوبے اور ملک کا نام روشن کرسکتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سپورٹس گالا کا کامیاب انعقاد ملک دشمن عناصر اور ان کے آلہ کاروں کے لئے پیغام ہے کہ بلوچستان کے محب وطن شہریوں نے ان کے مذموم مقاصد کو ناکام بنادیا ہے، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان کے عوام ملک اور صوبے کی حفاظت اور تعمیر وترقی کے لئے پرعزم ہیں،سی پیک کی صورت میں ہمیں ترقی کا بڑا موقع مل رہا ہے جس سے صحیح معنوں میں فائدہ اٹھا کر تعمیروترقی کے ایک عظیم سفر کا آغاز ہوسکتا ہے جس میں ہمارے نوجوانوں کا بڑا کردار ہوگا، قبل ازیں تقریب میں مختلف سکولوں کی طالبات نے قومی اور ثقافتی نغمے پیش کئے۔ بعدازاں وزیر اعلیٰ اور نگران صوبائی وزراء نے سپورٹس کے مختلف مقابلوں میں کامیاب ہونے والے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کئے ۔ وزیر اعلیٰ نے تقریب میں حصہ لینے والے طلباء وطالبات کے لئے دس لاکھ روپے کا بھی اعلان کیا۔مزید اہم خبریں
-
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیلِ نو کر دی
-
شانگلہ حملے کے اصل ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، وفاقی وزیرداخلہ کی چینی سفارت خانے کے دورے کے موقع پر گفتگو
-
آئی ایم ایف کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جون تک کرنا چاہتے ہیں، وفاقی وزیر خزانہ
-
اپریل کو سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان
-
فرانس: بالوں سے متعلق امتیازی سلوک ختم کرنے کا نیا قانون
-
امریکی سفیرکی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پروضاحت
-
کیا جرمنی شام کی اسد حکومت کی بالواسطہ مالی مدد کر رہا ہے؟
-
بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آگئی
-
وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کر دی،وزیرخزانہ کی جگہ وزیرخارجہ کونسل میں شامل
-
اللہ کو حاضر ناظرجان کر کہتا ہوں کسی کے ساتھ کوئی ناانصافی نہیں کی ،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ
-
علیمہ خان نے نواز شریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پر سزا دینا غلطی قرار دیدیا
-
پاکستان: بھارت کے ساتھ تجارت بحال کرنے کی تجویز زیر غور ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.