پنجگور میں سیکورٹی فورسز کے قافلے کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں2اہلکارزخمی

منگل 14 اگست 2018 09:50

پنجگور میں سیکورٹی فورسز کے قافلے کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں2اہلکارزخمی
کوئٹہ۔13 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) پنجگور میں سیکورٹی فورسز کے قافلے کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں 2سیکورٹی اہلکارزخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

سیکورٹی فورسز کے ذرائع نے بتایا کہ پیر کو پنجگورمیں نیو بس ٹرمینل کے قریب سے سیکورٹی فورسز کی 3گاڑیاں گزر رہی تھیں کہ نامعلوم دہشت گردوں نے سڑک کے کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم سے گاڑیوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت2اہلکارنائیک فضل اور نیاز بادشاہ زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ایف سی ہسپتال پنجگور منتقل کردیا گیا۔ دھماکے کے بعد ایف سی اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا۔