Live Updates

ہماری حکومت بلاامتیاز تمام کرپٹ عناصر کے خلاف کارروائی کرے گی،پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل وائوڈا کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

منگل 14 اگست 2018 09:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل وائوڈا نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ملک سے کرپشن کے خاتمے کے علاوہ کرپٹ عناصر سے لوٹی ہوئی رقم بھی وصول کرے گی۔ پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت بلاامتیاز تمام کرپٹ عناصر کے خلاف کارروائی کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ قومی لیڈر کا کردار بے داغ ہونا چاہیئے اور عمران خان کے خلاف کرپشن کا کسی قسم کا کوئی الزام نہیں ہے۔

(جاری ہے)

خیبرپختونخوا کی حکومت کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی گزشتہ صوبائی حکومت نے کرپشن کے مقدمات میں لاکھوں روپے برآمد کیے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے حکومتی ادوار کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی گزشتہ کئی سالوں سے روٹی، کپڑا اور مکان کا نعرہ تو لگا رہی ہے لیکن سندھ میں ایسا کوئی نظام نافذ نہیں کر سکی۔

جیلوں کی حالت سے متعلق ایک سوال کے جواب میں فیصل وائوڈا کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی گزشتہ حکومت جیلوں میں بہتری نہیں لا سکی۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی پالیسی سیاسی انتقام کی ہرگز نہیں اور نہ ہی ہم کسی جماعت سے کوئی بدلہ لیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات