Live Updates

عمران خان پارٹی اراکین سے مشاورت کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب کا فیصلہ کریں گے،پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

منگل 14 اگست 2018 09:50

عمران خان پارٹی اراکین سے مشاورت کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب کا فیصلہ کریں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان پارٹی اراکین سے مشاورت کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب کا فیصلہ کریں گے۔ پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام تر فیصلے اس ملک کے عوام کے بہترین مفاد میں کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پارٹی سربراہ کی جانب سے دی جانے والی ہر اسائنمنٹ انہیں قابل قبول ہو گی اور بنا ہچکچاہٹ اس پر عملدرآمد بھی کریں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایک ٹیم کی طرح اپنی ذمہ داریاں اور فرائض انجام دیں گے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ ہم نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے لیے نام دے دئیے ہیں اور آئندہ چند روز میں پارٹی ممبران سے مشاورت کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب کا فیصلہ بھی کر لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کی فلاح و بہبود، ترقی اور خوشحالی کے لیے تمام اہم اور ٹھوس اقدامات کیے جائیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات