Live Updates

عمران خان سے معروف کاروباری شخصیت صدرالدین ہاشوانی سے ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال

پی ٹی آئی وفد کی شاہ زین بگٹی سے ملاقات، شاہ زین بگٹی کی سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخابات میں مکمل تعاون کی یقین دہانی

منگل 14 اگست 2018 09:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) چیئرمین تحریک انصاف اور نامزد وزیراعظم عمران خان سے معروف کاروباری شخصیت صدرالدین ہاشوانی نے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے مطابق اس موقع پر دبئی کی کاروباری شخصیت عمران چوہدری بھی موجود تھے۔ انہوں نے انتخابات میں کامیابی اور وزیراعظم نامزد ہونے پر عمران خان کو مبارکباد دی۔ دریں اثناء تحریک انصاف کے ایک وفد نے قومی اسمبلی کے رکن شاہ زین بگٹی سے ملاقات کی اور قومی اسمبلی میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کیلئے حمایت کرنے کا کہا، جس پر شاہ زین بگٹی نے انہیں مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات