Live Updates

بھارتی حکومت کی ہٹ دھرمی، نوجوت سنگھ سدھو کو تاحال پاکستان جانے کی اجازت نہ دی

نوجوت سنگھ سدھو کو پاکستان آنے کے لیے ویزہ جاری کیا جا چکا ہے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 14 اگست 2018 11:11

بھارتی حکومت کی ہٹ دھرمی، نوجوت سنگھ سدھو کو تاحال پاکستان جانے کی ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14 اگست 2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے بطور وزیراعظم حلف برداری کی تقریب میں پاکستان کے سابق بھارتی کھلاڑیوں کو بھی دعوت دی تھی۔جن میں سے بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے تقریب حلف برادری میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سابق بھارتی کرکٹر کو تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی بطور وزیراعظم حلف برداری میں شرکت کیلئے پاکستان کا ویزہ جاری کردیا گیا ہے۔

نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے انہیں پاکستان میں تقریب حلف برداری میں شرکت کی درخواست پر ویزہ جاری کیا۔ تاہم بھارتی حکومت کی جانب سے دورہ پاکستان کی اجازت کا تاحال انتظار ہے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جہاں ایک طرف پاکستان کی طرف سے انڈیا کی جانب دوستی کا ہاتھ بڑھایا جا رہا ہے وہاں دوسری طرف بھارت میں پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

یہی وجہ ہے کہ نوجوت سنگھ سدھو کو ویزہ تو جاری ہو گیا ہے کہ لیکن ابھی تک وہ بھارت سے اجازت ملنے کے منتظر ہیں اور یہ بات بھارت کی ہٹ دھرمی ظاہر کرتی ہے۔ نوجوت سنگھ سدھو نے اسلام آباد میں میڈیا نمائندوں سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ویزا مل گیا ہے تقریب حلف برداری میں ضرور شرکت کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ میرا سینیئر فیصل جاوید سے رابطہ ہوا ہے پاکستان آنے کی دعوت دینے پر فیصل جاوید کا شکریہ ادا کیا۔

۔یاد رہے تحریک انصاف نے سابق بھارتی کرکٹرز نوجوت سنگھ سدھو، کپیل دیو اور سنیل گواسکر کو عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ جب کہ سنیل گواسکر نے عمران خان کی بطور وزیر اعظم تقریب حلف برداری میں شرکت سے معذرت کی ہے جب کہ بالی وڈ اداکار عامر خان پہلے ہی تقریب میں شرکت سے انکار کرچکے ہیں۔۔عمران خان ممکنہ طور پر 18 اگست کو پاکستان کے اگلے وزیراعظم کے طور پر حلف اٹھائیں گے۔جس میں شرکت کے لیے نوجوت سنگھ سدھو خاص طور پر بھارت سے پاکستان تشریف لائیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات