دائیں بازو کے سیاسی جماعت کے ساتھ تعاون ممکن نہیں، جرمن چانسلر

منگل 14 اگست 2018 11:22

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے اپنی ایک اتحادی سیاسی جماعت کی بائیں بازو کی سیاسی پارٹی کے ساتھ تعاون کرنے کی تجویز کو مسترد کر دیا ۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق انجیلا مرکل نے کمیونسٹ دور کے بعد وجود میں آنے والی بائیں بازو کی پارٹی کے ساتھ کام کرنے کو خارج از امکان قرار دیا ۔ یہ امر اہم ہے کہ جرمنی کے مشرقی حصے یا سابقہ کمیونسٹ مشرقی جرمنی میںبائیں بازو کی پارٹی ابھی بھی خاصی اہم تصور کی جاتی ہے۔ جبکہ دوسری جانب انتہائی قدامت پسند سیاسی جماعت الٹرنیٹیو فار ڈوئچ لینڈ کی مقبولیت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اس حصے کی تین ریاستوں کی نئی اسمبلیوں کے انتخابا آئندہ برس ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :