انڈونیشیا، زلزلے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد چار سو سے تجاوز کر گئی

منگل 14 اگست 2018 11:22

جکارتہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) انڈونیشیا کے جزیرے لومبوک پر حالیہ زلزلے کے نتیجے میں ہلاک شدگان کی تعداد چار سو سے تجاوز کر گئی ہے۔مقامی حکام نے بتایا کہ تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے سے مزید لاشیں ملی ہیں۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق رواں ما کی پانچ تاریخ کو اس علاقے میں 6.9 کی شدت کے زلزلے کے نتیجے میں مکانات، مساجد اور کاروباری مراکز کو شدید نقصان پہنچا تھا۔ اس بڑے زلزلے کے بعد ایک آفٹر شاک کے نتیجے میں بھی سترہ افراد مارے گئے تھے۔ متاثرہ علاقے میں ریکسیو ٹیمیں اب بھی اپنی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ اس زلزلے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 436 ہو چکی ہے، جب کہ مجموعی طور پر 13 سو افراد زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :