برطانوی ہائی کمشنر کا یوم آزادی پر پاکستانی عوام کے نام اردو زبان میں پیغام

میں آپ کو بہت خوشی سے بتا سکتا ہوں کہ پاکستان کے 71سالوں میں سے 12سال پاکستان آتا رہا ہوں،میرا پاکستان سے دوستی کا خاص رشتہ بن گیا ہے،برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو کا پیغام

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 14 اگست 2018 11:29

برطانوی ہائی کمشنر کا یوم آزادی پر پاکستانی عوام کے نام اردو زبان میں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14اگست۔2018ء) آج پاکستان میں یوم آزادی منایا جا رہا ہے۔پاکستان کو دنیا بھر سے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر نے بھی پاکستان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔برطانوی ہائی کمشنرتھامس ڈریو نے اردو زبان میں پاکستانیوں کو یوم آزادی کی مبارکباد دی ہے۔ برطانوی ہائی کمشنرتھامس ڈریو نے پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر پاکستانی قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج پاکستان کی71ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔

اور میں آپ کو بہت خوشی سے بتا سکتا ہوں کہ ان 71سالوں میں سے 12سال پاکستان آتا رہا ہوں اور 5سال یہاں میں نے قیام بھی کیا۔ اس دوران میرا پاکستان سے ایک خاص دوستی اور رشتہ بن گیا ہے۔برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو کا اپنے پیغام میں یہ بھی کہنا ہے کہ برطانوی حکومت اور عوام پاکستان کی ترقی میں ہر ممکن تعاون کریں گے۔

(جاری ہے)

آپ سب کو پاکستان کی سالگرہ مبارک ہو، پاکستان زندہ باد۔

یاد رہے پاکستان کے دارالخلافہ اسلام آباد میں31 جبکہ صوبائی دارلحکومتوں کراچی،، لاہور،، کوئٹہ اور پشاور میں یوم آزادی کے دن کا آغاز 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔۔پاکستان کی اکہترویں یوم آزادی کے موقع پر آج دن کا آغاز سب سے پہلے پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا۔ محفوظ گیریزن میں اکیس توپوں کی سلامی کے موقع پر فضا جوانوں کے پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونچ اٹھی۔

اس کے بعد پاکستان کے دارالخلافہ اسلام آباد میں اکتیس توپوں کی سلامی دی گئی اور یوم آزادی کے دن کا آغاز کیا گیا۔ خیبر پختوںخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں بھی اکہترویں یوم آزادی کے موقع پر دن کا آغازاکیس توپوں کی سلامی سے کیا گیا۔ ملیر کینٹ کراچی اور کوئٹہ کینٹ میں بھی21،21توپوں کی سلامی دی گئی۔ فوجی جوانوں نے نعرہ تکبیر اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے لہو گرما دیا۔ یوم آزادی کے پر مسرت موقع پر کشمیری عوام کی طویل جدوجہد کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا ئیں بھی کی گئیں۔ اس اہم دن کی مناسبت سے صدر مملکت، وزیراعظم اور اہم شخصیات کی طرف سے خصوصی پیغامات بھی جاری کئے گئے۔