خامنہ ای کی حفاظت پر مامور فورس کی عراق کے ساتھ سرحد پر موجودگی کاانکشاف

مذکورہ فورس پاسداران انقلاب کو بتائے بغیر تمام معلومات برارہ راست سپریم لیڈرکو ارسال کر رہی ہے،کویتی اخبار

منگل 14 اگست 2018 12:45

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2018ء) ایرانی رہبر اعلی علی خامنہ ای کی حفاظت پر مامور فورس الصابرین بریگیڈکو عراق ایران سرحد پر بھیجے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔کویتی اخبار کے مطابق خامنہ ای نے اس فورس کی تعیناتی کا براہ راست حکم دیا جو ایرانی پاسداران انقلاب سے رجوع کے بغیر اپنی رپورٹیں براہ راست رہبرِ اعلی کے دفتر ارسال کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ایرانی سرحد کی حفاظت پر مامور فورس القدس بریگیڈ ہے اور یہ بریگیڈ اس وقت عراق یا شام میں موجود عراقی ملیشیاؤں کو چلا رہا ہے۔ عام طور سے مذکورہ فورس کو صرف اٴْس علاقے میں بھیجا جاتا ہے جہاں خامنہ ای دورے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ یہ نہیں معلوم کہ آیا خامنہ ای سرحد کا دورہ کرنا چاہتے ہیں یا پھر ایران کی سرحد سے باہر جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔یہ پیش رفت بغداد اور تہران کے درمیان غیر مسبوق نوعیت کی اٴْس کشیدگی کے بعد سامنے آئی ہے جو عراقی حکومت کے اس اعلان کے سبب پیدا ہوئی کہ بغداد حکومت ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کو لاگو کرے گا۔ اس پس منظر میں سوشل میڈیا پر ایرانی اور عراقی ذمے داران کے درمیان الزامات کا تبادلہ بھی ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :