ترکی کی معاشی صورت حال پر گہری نظر ہے، امریکی مشیر

منگل 14 اگست 2018 12:47

ترکی کی معاشی صورت حال پر گہری نظر ہے، امریکی مشیر
واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) امریکی حکومت کے مشیر برائے اقتصادی امور کیون ھاسیٹ نے کہا ہے کہ حالیہ ایام میں ڈالر کے مقابلے میں ترک لیرہ کی قیمت میں کمی کے بعد ترکی میں پیدا ہونے والی معاشی صورت حال پر امریکی انتظامیہ کی گہری نظر ہے۔

(جاری ہے)

بین الاقوامی زرائع ابلاغ کے مطابق وائٹ ہاؤس کے مشیر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیرخزانہ اسٹیفن منوچین نے ترکی کی معاشی صورت حال پر گہری نظریں مرکوز کی ہیں اور وہ ترکی میں ہر لمحہ تبدیل ہوتی صورت حال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں امریکی مشیر کا کہنا تھا کہ ترکی کے اسٹیل اور ایلومینیم پر ٹیکس میں اضافہ ترکی کی قومی پیداوار کے مقابلے میں انتہائی معمولی ہے مگر ترک لیرہ کی قیمت میں 40 فی صد کمی اس بات کا ثبوت ہے کہ ترکی میں بنیادی اقتصادی عوامل درست سمت میں کام نہیں کر رہے ہیں۔خیال رہے کہ گذشتہ جمعہ کو امریکی حکومت نے ترکی کے ساتھ کشیدگی کے بعد ترکی سے اسٹیل اور ایلومینیم کی درآمدات پر ٹیکس میں 50 فی صد اضافہ کردیا تھا۔

متعلقہ عنوان :